حیدرآباد۔21جون(اعتماد نیوز)آج کانگریس کے اپوزیشن لیڈر ملکھارجنا کھرگے نے
مرکزی حکومت پر ریلوے چارجس میں اضافہ کے فیصلہ کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے
سوال کیا کہ کیسے بی جے پی انتخابات سے قبل اپنے کئے گئے وعدوں کو فراموش
کر تی ہے۔ آج انہوں نے محبوب نگر کے شاد نگر میں اخباری نمائندوں سے بات
کعرے ہوئے کہا کہ اس
فیصلہ کے خلاف کانگریس ایوان پارلیمنٹ میں آواز بلند
کریگی۔ اور پارلیمنٹ میں اس مسلہ پر بحث کے بغیر بی جے پی نے یکطرفہ فیصلہ
کی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت نے ریلوے چارجس میں اضافہ کے فیصلہ سے فوری
دستبردار ہوجانے کا مطالبہ کیا۔ اس اجلاس میں تلنگانہ کے صدر پردیش پی
لکشمیا ‘ ارکان اسمبلی اور ارکان قانون ساز موجود تھے۔